فائدہ اٹھانے والوں مٰن ” لل وین“ ، کوڈیک بلیک ، ایلیٹ بروڈی اورکل پٹرک شامل ہیں ۔فائل فوٹو
فائدہ اٹھانے والوں مٰن ” لل وین“ ، کوڈیک بلیک ، ایلیٹ بروڈی اورکل پٹرک شامل ہیں ۔فائل فوٹو

امریکا اور چین کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ

امریکی صدر نے چین کے خلاف مزید سخت پابندیوں کی منظوری کے قانون پر دستخط کردیے۔ہانگ کانگ میں جبری کارروائیوں میں ملوث چینی حکام کی امریکا میں املاک منجمد اور امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اورحریف ممالک ایک دوسرے پر پابندیاں لگانے میں سبقت لے جانے میں مشغول ہیں جس کی تازہ مثال صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دینا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ کی خود مختاری سے متعلق تنازع پر چین کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا اوراس حوالے سے قانونی دستاویز پر دستخط کرکے سخت پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد ہانگ کانگ میں جبری کارروائیوں میں ملوث چینی حکام کی امریکا میں املاک منجمد اور امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس پابندی سے چین کو ہانگ کانگ میں عوام کے خلاف جابرانہ اقدامات کے لیے جواب دہ ہونا پڑے گا۔ آزادی اظہار رائے کو ممکن بنانا ہوگا اور ساتھ ساتھ ہانگ کانگ کے ساتھ ترجیحی اقتصادی سلوک کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ چین میں ایک قانون کی منظوری کے بعد سے پولیس کو ہانگ کانگ کی خود مختاری کے حامیوں کی جبری گرفتاری اور مظاہرین کو طاقت سے کچلنے کے اختیارات بھی مل گئے ہیں۔ یہ مظاہرے گزشتہ برس سے جاری تھے۔