کورونا کی صورتحال میں لاک ڈاؤن کے معاملے پر سندھ حکومت نے ایک ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،15 جولائی کو لگائی گئی پابندیاں مزید 15 اگست تک برقرار رہیں گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے،عوامی مقامات اور پارکس بھی 15 اگست بند رہیں گے جبکہ سینما ہالزکو مزید ایک ماہ کےلیے بند رکھا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مزارات اورتمام قسم کی تقریبات بھی ایک ماہ مکمل بند ہوں گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے گی۔