ترکی کے صوبے وین میں دشمن کی موجودگی کی کھوج میں مصروف طیارہ پہاڑی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ہونیوالے اس حادثے کی وزارت داخلہ نے بھی تصدیق کردی اورسلیمان سوئیلو نے بتایا کہ ہماری ٹیم نے ہمیں بتایا ہے کہ ہمارے سات ہیروزمارے گئے ہیں جن میں دو پائلٹ ہیں، مائونٹ آرٹوس پر 2200 میٹر کی بلندی پر طیارہ تباہ ہوا، طیارے نے وین فیرٹ میلین ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی ۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ 2015 ماڈل کا طیارہ پیر سے وین اور ہکی صوبوں میں جاسوسی اور نگرانی کے مشن پر تھا، پائلٹ نے آخری دفعہ اس وقت کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا جب اڑان بھرے تقریباً چارگھنٹے ہوچکے تھے اور وہ بسکیلہ ضلع کی حدود میں تھا۔
رابطے کے 13 منٹ بعد ریڈار سے رابطہ بالکل ہی ختم ہوگیا اور وہ خود بھی بعد میں اس علاقے میں پہنچ گئے جہاں طیارہ تباہ ہوا۔ابتدائی طور پر طیارے کی تباہی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔