ملک بھر میں گزشتہ کچھ عرصہ میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے،28 مئی کے بعد سے آج سب سے کم اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ۔
کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی 5426 اموات ہو چکی ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق پنجاب سے ہے جہاں تعداد2051 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ میں 1888، کے پی کے میں 1120، اسلام آباد میں 156، گلگت بلتستان میں 38، بلوچستان میں 127 اورآزاد کشمیر میں 46 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 78 ہزار737 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق سندھ سے ہے، سندھ میں 70 ہزار 292 افراد ٹھیک ہوکرگھروں کو لوٹ گئے ہیں،پنجاب میں 64 ہزار247، کے پی کے میں 22 ہزار 260، اسلام آباد میں 11 ہزار 486، گلگت بلتستان میں 1389 ، بلوچستان میں 8002 اور آزاد کشمیر میں 1061 افراد نے وبا کو شکست دیدی ہے۔