سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو

پائلٹس کے لائسنسوں کو کلیئرقرار دینا ہمارے موقف کی جیت ہے۔پالپا

پاکستانی پائلٹس کی تنظیم پالپا نے کہا ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی جانب سے پائلٹس کے لائسنسوں کو کلیئر قرار دینا ہمارے موقف کی جیت ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خط میں پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار دینے کے معاملے پر پالپا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سےپائلٹس کے لائسنس کو مشکوک قرار دینے سے پی آئی اے کی ساکھ متاثر ہوئی۔

پالپا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈی جی سی اے اے نے خود تسلیم کرلیا کہ سی اے اے نے درست لائسنس جاری کیے، پائلٹس کے لائسنس کے معاملے کو غلط انداز میں میڈیا اورسوشل میڈیا پر پیش کیا گیا۔

پائلٹس کی تنظیم پالپا کا مزید کہنا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پائلٹس کے لائسنس کو کلیئر قرار دینا ہمارے مو¿قف کی جیت ہے، وزیر ہوا بازی اور پی آئی اے انتظامیہ نے قومی ائیر لائن اور دیگر ملکوں میں کام کرنے والے پائلٹس کو نقصان پہنچایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی تھی۔