حکومت سے مطالبات کی منظوری کے لیے وقت مانگا تھا جو نہیں ملا۔فائل فوٹو
حکومت سے مطالبات کی منظوری کے لیے وقت مانگا تھا جو نہیں ملا۔فائل فوٹو

ایک اوربحران عارضی طورپرٹل گیا

پٹرولیم ڈویژن  نے  آئل ٹینکرزایسوسی ایشن سےرابطہ کرلیا ہے اورآئل ٹینکرزایسوسی ایشن نےپٹرولیم ڈویژن کےرابطےکےبعدہڑتال ملتوی کردی۔

یادرہے کہ  گزشتہ روز سے آئل ٹینکرایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی تھی اورخبردار کیا تھا کہ فرنس آئل کی سپلائی متاثر ہونے سے کراچی سمیت کئی شہر اندھیرے میں بھی ڈوب سکتے تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کے حکام نے مطالبات متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے اوراب آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کاوفدپیرکوپٹرولیم ڈویژن حکام سےملاقات کرےگا، تب تک ہڑتال ملتوی کردی گئی ۔

یادرہے کہ آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس 3 سے کم کرکے 2 فیصد کیا جائے، ساتھ ہی ٹول ٹیکس ختم کرنے، کرایوں میں اضافے سمیت دیگرمطالبات کی منظوری کا بھی مطالبہ کیا گیا۔