کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز اور درمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ بارش سے قبل آندھی اورگرد آلود تیزہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے دوسرے سلسلے کے تحت جمعے کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اورکہیں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے، بارش سے قبل شہر میں آندھی اورگردآلود تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہے۔
مون سون کا دوسرا سلسلہ شہر میں ایک روزہ بارشوں کا سبب بنے گا، بعدازاں سسٹم کمزور پڑنے کے بعد سمندر میں کراچی کے مغربی جانب منتقل ہوجائے گا۔
مون سون کے نئے سلسلے کےباعث جمعرات کی شب شہر کے مختلف علاقوں ملیر،گلستان جوہر،بہادرآباد،پی آئی بی کالونی، گلشن اقبال، طارق روڈ، لسبیلہ، گولیمار جبکہ اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں گارڈن،رنچھوڑ لائن جبکہ سولجر بازار میں کہیں بونداباندی،پھواراورکہیں ہلکی بارش ہوئی،چند مقامات پر تیز بارش بھی ریکارڈ ہوئی، گزشتہ رات سب سے زیادہ بارش گلستان جوہر میں 12.5ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔