کراچی میں لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی نے شہریوں کو بے حال کردیا، پارہ42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کا 38 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اس سال جولائی میں غیر معمولی گرمی پڑ رہی ہے، جولائی کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 33.3 رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جولائی 1982 میں پارہ 41 تک ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد آج کراچی میں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ چھو گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگر درجہ حرارت مزید بڑھاتو گرمی کا 62 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے۔