ملک میں تیل اور گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔فائل فوٹو
ملک میں تیل اور گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔فائل فوٹو

ضلع گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

ماری پیٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ماری پیٹرولیم کے مطابق بلال ون کنویں کے مقام پرگیس کے ذخائردریافت ہوئے ہیں۔ ماری پیٹرولیم نے ایک ہزار 202 میٹرگہرے کنویں کی کھدائی کی ہے۔

ماری پیٹرولیم کے مطابق کنویں کی کھدائی کا آغاز 21 اپریل 2020 میں کیا گیا۔ ماری پیٹرولیم کو گیس کے ذخائر دریافت کرنے میں کامیابی ملی۔

خیال رہے کہ اس سال فروری میں تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی سرکاری کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے بلوچستان میں مارگینڈ بلاک سے دس کھرب مکعب فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔