لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو

چھریوں کے وار سے جاپانی خاتون اور شوہر زخمی

کراچی کے علاقے ملیر میں ملزمان نے چھریوں کے وار سے غیر ملکی خاتون اوراس کے شوہرکو زخمی کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق زخمی غیر ملکی جوڑے کو طبی امداد کے لیے فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حملے میں زخمی ہونے والے شخص آصف اکانی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ انہوں نے عاطف بنٹی اور ساتھیوں کے ساتھ دس کروڑ روپے انویسٹمنٹ کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انویسٹمنٹ کی رقم واپس نہ کرنے پر کورٹ میں کیس چل رہا ہے،کیس ختم کرنے کے لیے ملزمان کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  آج اسپتال جاتے ہوئے کاراورموٹرسائیکل سوارملزمان نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بیوی اور میں رخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  ڈیڑھ سال قبل ملزمان نے میرے بیٹے پر بھی حملہ کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ جاپانی فیملی مدد کے لیے جاپانی قونصلیٹ پہنچ گئی ہے۔