ندیم بابرکےاثاثوں کی مالیت 2 ارب،75کروڑ،28 لاکھ روپے نکلی۔فائل فوٹو
 ندیم بابرکےاثاثوں کی مالیت 2 ارب،75کروڑ،28 لاکھ روپے نکلی۔فائل فوٹو

وزیر اعظم کے معاونین کے اثاثوں اور دہری شہریت  کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر اعظم  کے معاونین و مشیران کے اثاثوں اور دہری شہریت  کی تفصیلات سامنے آگئیں، معاون  خصوصی پٹرولیم ندیم بابرکےاثاثوں کی مالیت 2 ارب 75کروڑ 28 لاکھ،ذلفی بخاری لندن میں 48 لاکھ 50 ہزار پائونڈزکی جائیداد کے مالک جبکہ پاکستان میں بھی کروڑوں کےاثاثے موجود ہیں۔

معاون خصوصی جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کےاثاثوں کی مالیت16کروڑ 10لاکھ روپےنکلی،عبدالرزاق داؤد کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 75 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد،ڈاکٹر ظفر مرزا 5 کروڑ، 70 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک جبکہ ڈاکٹر شہبازگل کے اثاثوں کی مالیت 9 کروڑ،44 لاکھ روپے ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے 15 معاونین خصوصی کی شہریت اوراثاثوں کی مکمل تفصیلات کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر شائع کردی گئی ہیں۔

وزیر اعظم کے پندرہ معاونین خصوصی میں سے پانچ دہری شہریت کے حامل ہیں جن میں ندیم بابر،ذلفی بخاری،معید یوسف،تانیہ ادریس اورندیم افضل چن شامل ہیں جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سمیت دو معاونین خصوصی گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔

دستاویزات کےمطابق معاون خصوصی برائےپٹرولیم ندیم بابر 2 ارب 75 کروڑ روپے کے مالک ہیں،ندیم بابر کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں ہیں،ندیم بابر پاکستان میں 12 کروڑ97 لاکھ روپے کی کمرشل اراضی کے مالک ہیں جبکہ اُن کے پاس بیرون ملک 2 درجن سے زائد کمپنیز میں شیئرز بھی موجود ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کے معاملات دیکھنے والے سید ذلفی بخاری کے پاس بیرون ملک بینکوں میں17 لاکھ پاؤنڈ رقم موجود ہے جبکہ  ذلفی بخاری اوران کی اہلیہ کے پاس پاکستانی بینکوں  میں بھی 24 لاکھ روپےموجود ہیں ۔ذلفی بخاری پاکستان میں 1300 کنال سے زائد اراضی کے مالک ہیں،اسلام آباد میں ذلفی بخاری کے 34 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹس ہیں،ذلفی بخاری لندن میں 48 لاکھ 50 ہزار پائونڈز کی جائیداد کے بھی مالک ہیں،ذلفی بخاری کے پاس بیرون ملک 5 کمپنیوں کے شیئرز ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ کے پاس 5 لاکھ پاؤنڈ مالیت کا سونا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کے موجودہ اثاثوں کی مالیت 9 کروڑ 44 لاکھ روپے ہے،شہباز گل پاکستان میں ایک پلاٹ، فارم ہاوس اور بیرون ملک ایک گھر کے مالک ہیں جبکہ شہباز گل کے ذمے 2 کروڑ 42 لاکھ کے واجبات ہیں۔معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبرکے اثاثوں کی مالیت 7کروڑ، 23 لاکھ سے زائد ہے جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہے،عاصم سلیم باجوہ رحیم یارخان اور بہاولپور میں 65 ایکڑاراضی کے بھی مالک ہیں جبکہ کراچی، لاہور اسلام آباد میں5 پلاٹس بھی ہیں،معاون خصوصی اطلاعات کےپاس گلبرگ گرین میں7کروڑ روپےمالیت کا فارم ہاؤس بھی ہے۔

معاون خصوصی صحت ظفر مرزا 5 کروڑ 70 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں،معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزاکی اہلیہ کےپاس 20 لاکھ روپےمالیت کےزیورات بھی ہیں جبکہ دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کے پاس 2 کروڑ روپے مالیت کا گھر اور 3 کروڑ کے پلاٹس ہیں۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ روپے ظاہرکی ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے پاس ایک گاڑی ان کے شوہر کے نام پر ہے جبکہ  ان کے پاس پانچ لاکھ روپے مالیت کی جیولری بھی موجود  ہے۔

مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم وراثتی طور پر حاصل کی گئی 15 جائیدادوں کے مالک ہیں،مشیر موسمیاتی تبدیلی نے اہلیہ کے نام پر 10 لاکھ 75 ہزار روپے کی جائیداد بھی ظاہرکی ہے،ملک امین اسلم نے ایک کروڑ47 لاکھ روپے کا بینک بیلنس بھی اثاثہ جات میں ظاہرکیا ہےجبکہ ملک امین اسلم ایک لاکھ کےزرعی آلات،ڈیڑھ لاکھ روپےکےفرنیچر کےبھی مالک ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 75 کروڑ،68 لاکھ روپے سے زائد ہےجبکہ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے اثاثوں کی مالیت 29 کروڑ، 70 لاکھ روپے ہے۔