وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف جدوجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی تھی اوراس کی یاد میں آج ہم یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں۔ ہم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دینے کےعزم کی تجدید کرتے ہیں۔
آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان کے تاریخی موقع کو یاد کرتے ہیں جب اہلِ کشمیر نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی۔ہم کشمیری عوام سے اپنے عہد کی تجدید کرتے اور حقِ خودارادیت کی انکی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 19, 2020
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے تسلیم کررکھا ہے، کشمیری ہندوتوا نظریے والی بھارتی حکومت کے غیرقانونی اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیریوں کی بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف جدوجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے، کشمیریوں کو ایک دن ضرور انصاف ملے گا۔