اوگرا نے پیٹرول 20 روپے70پیسے، ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے، ذرائع
اوگرا نے پیٹرول 20 روپے70پیسے، ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے، ذرائع

سندھ میں تمام پیٹرول پمپس24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ

سندھ میں تمام پیٹرول پمپس24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس کھلنے کے اوقات کار تبدیل کردیے ہیں۔ بارشوں کے دوران پیٹرول پمپس کو 24گھنٹے کام کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے بیکری کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔ بیکریز صبح 6سے رات 10بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل بیکریوں کے اوقات کار صبح چھ سے شام سات بجے تک تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئل ٹینکرکنٹریکٹرزایسوسی ایشن نے تین روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے اعلان کردیا ہے جس سے پیٹرول کا بحران ٹل گیا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والی ہڑتال کے باعث شہرکے 60 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا ذخیرہ ختم ہوگیا تھا۔