چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) محمد سلیم بیگ نے بھارتی مواد نشرکرنے والے چینلزکے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا ہے۔
پشاور میں پیمرا کے ذیلی دفتر میں چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی مواد چلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائےگی۔
چیئرمین پیمرا نے ہدایت کی کہ بھارتی مواد اور فحش مواد نشر کیے جانے کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی چینلزپرفحش مواد چلانا قانونی اوراخلاقی جرم ہے، فحش مواد چلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب ریجنل آفس خیبر پختونخوا(ساؤتھ) ریجن کی انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اوربنوں میں چھاپے مارے اورمختلف کیبل آپریٹرزکو پیمرا قوانین کی خلاف ورزی اورغیر قانونی اور بھارتی مواد نشر کرنے پرآلات قبضے میں لے لیے۔