دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔فائل فوٹو
دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 6ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد1 کروڑ،45 لاکھ ،27 ہزار تک جا پہنچی جبکہ موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 5 ہزار963 ہو گئیں۔ 86 لاکھ 66 ہزار105کورونا مریض علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کووڈ۔ 19 کے معا ملےمیں امریکہ دنیا میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔
دوسری طرف اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبرپرہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1لاکھ 42 ہزار877 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 38 لاکھ 33 ہزار 271 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 19 لاکھ 15 ہزار 175 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 673 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 لاکھ 75 ہزار 219 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 78 ہزار817 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 75 ہزار246 تک جا پہنچی ۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38902 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اوراس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 1077618 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طورپر677423 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 26838 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 12 ہزار342 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 71ہزار 437 ہو چکی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 4 ہزار 948 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 3 لاکھ 50 ہزار 879 رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 12 ہزار 998 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 49 ہزار 500 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 38 ہزار888 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 38 ہزار 913 ہو گئے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 445 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 28 ہزار 846 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 420 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 7 ہزار 335 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 273 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 66 ہو چکی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 13 ہزار 979 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 71 ہزار 606 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 447 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 416 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 568 تک جا پہنچی ہے۔