مخصوص اضلاع میں پانچ سال سے کم عمرکے آٹھ لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔فائل فوٹو
مخصوص اضلاع میں پانچ سال سے کم عمرکے آٹھ لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔فائل فوٹو

مُلک بھر میں پولیو مہم آج سے دوبارہ شروع ہو گئی

مُلک بھر میں پولیو مہم آج سے دوبارہ شروع ہو گئی،مخصوص اضلاع میں پانچ سال سے کم عمرکے آٹھ لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، کورونا کے باعث چار ماہ سے یہ مہم معطل تھی۔

چار ماہ سے معطل پولیو مہم کا آج سے ملک کے مخصوص اضلاع میں آغازہو گیا، پہلے مرحلے میں فیصل آباد، اٹک، جنوبی وزیرستان، کراچی اورکوئٹہ کے کچھ علاقوں میں پانچ سال سے کم عمرآٹھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم ایسے علاقوں میں چلائی جائے گی جہاں وائرس کی موجودگی زیادہ ہے۔

ترجمان انسداد پولیو کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر پولیو مہم بُری طرح متاثر ہوئی تاہم اب خصوصی اقدامات اور ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے دوبارہ سے مہم کو چلایا جا رہا ہے، صوبوں کے ساتھ باہمی مشاورت سے حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی کے پانچ ٹاؤن اور23 یوسیز میں پولیو کی خصوصی مہم جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹرعذرا پیچوہو کے مطابق مہم میں 1400 سے زائد پولیو رضا کاروں کی ٹیمں حصہ لے رہی ہیں۔

ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ رضاکاروں کے تحفظ کے لیے پولیس اوررینجرزکی خدمات بھی حاصل کیں گئی ہیں۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کورونا لاک ڈاؤن کے دوران خصوصی پولیو مہم سے متعلق مزید کہنا تھا کہ  پولیو کی خصوصی مہم میں حصہ لینے والے رضاکاروں کو ماسک، دستانے اور ہینڈ ٹائزر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔