آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا خام مال اور دیگراشیا جل کرخاکسترہو گئیں۔فائل فوٹو
آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا خام مال اور دیگراشیا جل کرخاکسترہو گئیں۔فائل فوٹو

لانڈھی پراسیسنگ زون کی تین فیکٹریوں میں آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسییسنگ زون میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا،آگ لگنے سے دو فیکٹریاں مکمل طور پر جل گئیں۔

متاثرہ 2 منزلہ فیکٹری کی پہلی منزل کی چھت گرنے سے دو زخمی مزدوروں کی حالت تشویش ناک، کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

گزشتہ شام کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گتے کی ایک فیکٹری میںِ آگ لگی تھی جس نے پلاسٹک اورکپڑے کی فیکٹریوں کو بھی لپیٹ میں لیا۔ تین فیکٹریوں میں سے پلاسٹک کی فیکٹری میں آگ پرقابو پایا گیا۔ آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی عمارتیں کمزور پڑگئیں۔

متاثرہ عمارتیں گرنے کا خدشہ ہے، مجموعی طورپر15 فائر ٹینڈرزاورایک اسنارکل آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ کی نو گاڑیاں ایک اسنارکل، پاک بحریہ کی تین گاڑیاں، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائربریگیڈ حکام کی جانب سے فیکٹری کی دیواروں کو گرا کر آگ بجھائی جا رہی ہے۔ آگ کی شدت تاحال کم نہ ہوسکی۔ گتے کی دو منزلہ فیکٹری کی پہلی منزل کی چھت بھی گرگئی۔ متاثرہ فیکٹری میں پھنسے دو مزدوروں کو نکال لیا گیا۔ آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا خام مال اور دیگراشیا جل کرخاکسترہو گئیں۔

فیکٹریوں میں لگی آگ پر20 گھنٹے بعد قابوپا لیا گیا اب کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ میں شدت ہونے کے باعث دو گتے کی اور گاڑمنٹس کی فیکٹری تباہ ہوگئیں جب کہ پلاسٹک بنائے والی فیکٹری کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔