احتساب عدالت میں آصف زرداری کے وکلا نے پارک لین ریفرنس میں ٹرائل کے خلاف نئی درخواست دائرکردی۔
نیب پراسیکیوٹر کے اعتراض پر آصف زرداری کے وکلا اور نیب پراسیکیوٹرز کے درمیان شدید گرما گرمی ہوگئی جس پراحتساب عدالت کے جج اعظم خان نے برہمی کا اظہارکرتےہوئے وکلا کو تنبیہ کی۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا ریفرنس خارج کرنے کا اختیار ہائیکورٹ کے پاس ہے احتساب عدالت کے پاس نہیں۔آصف زرداری کی نئی نئی درخواستوں کا مقصد تاخیری حربے اپنانا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر کے اعتراض پر آصف زرداری کے وکلا اور نیب پراسیکیوٹرز کے درمیان شدید گرما گرمی ہوگئی جس پراحتساب عدالت کے جج اعظم خان نے برہمی کا اظہار کرتےہوئے وکلا کو تنبیہ کی۔
جج اعظم خان نے کہا آپ کیوں شور کر رہے ہیں یہاں کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، انہوں نے فاروق نائیک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا فاروق نائیک صاحب آپ نے آج دلائل مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا ،آپ اپنی پہلی درخواست پر دلائل دیں میں عدالتی دائرہ اختیار پراس کیساتھ ہی فیصلہ کروں گا۔