سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔
سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پیر کے روز مملکت میں چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث یکم ذی الحج 22 جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔ حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 30 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔
سعودی عرب میں عیدالاضحٰی کے موقع پردو ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت میں سرکاری ملازمین کے لیے 23 جولائی کو شروع ہونے والی عید کی تعطیلات 8 اگست تک جاری رہیں گی جبکہ نجی شعبے کو 29 جولائی تا 2 اگست چار روز کی چھٹیاں ملیں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں بھی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے 31 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی پیشگوئی کی گئی ہے۔