پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں، سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ تاندلیانوالہ، فیصل آباد اور قصور میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 15 لوگ جان کی بازی ہارگئے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں سے تباہی، چھتیں گرنے کے واقعات میں متعدد افرا لقمہ اجل بن گئے، تاندلیانوالہ کے قریب بارش سے گھر کی چھت زمین بوس ہوگئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں 5 لوگ زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔
فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں بھی موسلا دھار بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوئے، مرنے والوں میں 2 بہنیں اور بھائی شامل ہے۔ ملتان اور پاکپتن میں خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قصورکے مختلف علاقوں میں بھی طوفانی بارش سے 3 چھتیں گرگئیں جس سے 2 خواتین سمیت 3 افراد دم توڑ گئے۔ ملتان اور پاکپتن میں بھی 2 افراد چھتیں زمین بوس ہونے سے زندگی کی بازی ہارگئے۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارش ہوئی جس سے کئی شاہراوں پر پانی جمع ہوگیا۔لاہور میں بھی بادل چھائے ہوئے ہیں اوربارش کے بعد موسم خوشگوارہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بوندا باندی نے گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا۔
پنجاب میں این ڈی ایم اے اوردیگر متعلقہ علاقوں اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہائی الرٹ کردیا گیا۔
کراچی میں ہلکی بارش سے موشم خواشگوار ہوگیا۔۔ کے مخلتف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ہورہی ہے،،بارش کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حافظ آباد 92، منگلہ 70، قصور 57، مری 24، لاہور 21، سیالکوٹ 13، سرگودھا 12، اسلام آباد 10، منڈی بہاءالدین 09، جہلم 07، گوجرانوالہ 05، چکوال، گجرات 03، نارووال 02، راولپنڈی 01)، بالاکوٹ 30، کاکول 03، کوٹلی 19، راولا کوٹ، گڑھی دوپٹہ 09، مظفر آباد 04 خضدار 11، اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔