پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5639 ہو گئی اور2 لاکھ 66 ہزار 96 افراد متاثر جبکہ دو لاکھ آٹھ ہزار30 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا کیسزکی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اورنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹرکی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 1013 کیسز رپورٹ ہوئے اور40 افراد کا انتقال ہوا۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 ہزار 783 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 58 ہزار 551 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 553 ہوگئی۔خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32,243 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,441، اسلام آباد 14,625، آزاد جموں و کشمیر 1,922، گلگت بلتستان 1,868 اور پنجاب میں 90,444 کورونا مریض ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار90، سندھ میں دو ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار147، اسلام آباد میں 160، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 ہو چکی ہے۔