وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اورگردو نواح میں ذی الحج کا چاند نظر آجائے گا، اگر بادل ہیں تو رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اورصحیح مقام دیکھیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ذی الحج کے چاند کے حوالے سے بتایا کہ ذُوالحجہ 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش رات 10بج کر33منٹ پرہوچکی ہے، آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اورگرد و نواح میں چاند نظر آجائے گا، ہاں اگر بادل ہیں تو رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اورصحیح مقام دیکھیں۔
ذُوالحجہ1441 ہجری کے چاند کی پیدائش (Birth of New Moon) پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10:33 پر ہو چکی ہے. آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائیگا، ہاں اگر بادل ہیں Ruet App ڈاؤن لوڈ کریں بالکل صحیح مقام دیکھیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 21, 2020
دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ31 جولائی کو ہوگی، 21 جولائی کوذی الحجہ کا چاند کراچی میں دوربین سے دیکھا جاسکے گا، ذی الحجہ کا چاند کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔