فائل فوٹو
فائل فوٹو

جعلی لائسنس کیس میں پالپا کی فریق بننے کی درخواست خارج

کوروناازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے جعلی لائسنس کیس میں پالپا کی فریق بننے کی درخواست خارج کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا ازخودنوٹس کیس پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی،پالپا کے وکیل مخدوم علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیاآپ جعلی پائلٹس کی وکالت کررہے ہیں؟،مخدوم علی خان نے کہاکہ کسی جعلی پائلٹ سے کوئی ہمدردی نہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پائلٹس کافیصلہ متعلقہ ادارے کریں گے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پی آئی اے جعلی پائلٹس سے ملاہوا ہے، پی آئی اے پڑوسیوں کو نہیں اپنے گھر کو دیکھے ،سپریم کورٹ نے پالپا کی فریق بننے کی درخواست خارج کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتے تک کیلیے ملتوی کردی ۔