وفاقی کابینہ نے مچھ اوراسامہ ستی کے معاملے پراظہارافسوس کیا۔فائل فوٹو
وفاقی کابینہ نے مچھ اوراسامہ ستی کے معاملے پراظہارافسوس کیا۔فائل فوٹو

وفاقی کابینہ کا اجلاس۔پی ٹی وی فیس میں اضافہ کامعاملہ موخر

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تمام ایجنڈاآئٹمزکی منظوری دیدی جبکہ پی ٹی وی فیس میں اضافہ کامعاملہ موخردیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزراءنے کہاکہ پی ٹی وی فیس میں اضافے سے متعلق عوامی نمائندوں کواعتماد میں لیاجاناچاہئے تھا ،فیصل واوڈا،مرادسعید،فوادچوہدری نے پی ٹی وی کی فیس میں اضافے پراعتراض کیا۔وزراکاکہناتھا کہ فیصلے سے قبل عوام کو بتایاجائے کہ سرکاری ٹی وی پر14 ارب کاخسارہ ہے۔

فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ حکومت کی میڈیا ٹیم بیانیہ بہترانداز میں کیوں پیش نہیں کر پارہی ؟،تعمیراتی انڈسٹری میں شاندار کامیابی حاصل کی لیکن عوامی سطح پرذکرتک نہیں،وزیراعظم نے مشکل حالات میں کوششوں سے معیشت کو بحال کیا،حکومتی کارکردگی بہترلیکن میڈیا ٹیم کی کارکردگی مایوس کن ہے۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ حکومت نے ملک کومعاشی بحران سے باہر نکالا،معاشی ٹیم کیوں حکومت کے بیانیہ کو تقویت نہیں دے پارہی ؟،وفاقی وزرائے کی رائے دی کہ معاشی اورمیڈیا ٹیم حکومتی کامیابیوں پربات تک نہیں کررہی۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ بتادیں کابینہ میں غلط بیانی کی جارہی ہے اوراپوزیشن ٹھیک کہہ رہی ہے ،وزارت آبی وسائل نے نئے ڈیموں کی تعمیر سے متلعق انقلابی اقدامات کیے ہیں۔

اسد عمر نے کہاکہ کوئی شک نہیں فیصل واوڈا کی وزارت کی کارکردگی بہتر ہے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ڈیم کے معاملے پر دہائیوں بعد کام کاآغاز ہوا ،وفاقی وزرانے اسد عمر کی بات کی تائید کی ۔

وزرانے کہاکہ معاونین اورمشیروں کے اثاثے غیرضروری ایشو بن گیا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ درست کہہ رہے ہیں آپ کی وزارت نے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں ،شاہ محمود قریشی نے بھی فیصل واوڈا کی وزارت کے اقدامات کی تعریف کی ۔

وفاقی وزرانے کہاکہ نان ایشوزکو ایشوز بنانے سے حکومتی بیانیہ کمزور ہوتا ہے ،معاونین اورمشیروں کے اثاثوں کامعاملہ غیرضروری طورپرایشوبن گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اسٹیل سمیت دیگر ادارے عظمت کے نشان تھے،ماضی کی حکومتیں ان اداروں کو بہترکرنے کی بجائے تباہی کی طرف لے گئے۔

شبلی فرازنے کہاکہ وفاقی کابینہ نے ٹی وی لائسنس فیس میں اضافے کا فیصلہ موخرکیا،وزیراعظم نے گندم اورآٹے کی قیمت میں اضافہ پرمتعلقہ وزارت سے پوچھا،حکومت کی کوشش ہے کہ آٹے کی قیمت زیادہ نہ ہو۔طلب اور رسد کے فرق کو ختم کرنے کے لیے گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم کی حکمت عملی سے کوروبا وبا پرقابو پایا گیا،عوام عیدالاضحی ٰ پراحتیاطی تدابیراختیارکریں تاکہ کورونا سےمتعلق صورتحال خراب نہ ہو۔

شبلی فرازنےکہاکہ کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کی صورت حال ایک دوروز میں بہتر ہوجائے گی، ہماری کوشش ہے کہ مطیع اللہ جان کی بازیابی جلد ازجلدممکن بنائی جائے۔