‏نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے حفیظ شیخ کو یکم دسمبرکو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
‏نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے حفیظ شیخ کو یکم دسمبرکو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو قومی مالیاتی کمیشن سے نکال دیا گیا

وفاقی حکومت نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو این ایف سی سے نکال دیا۔ اٹارنی جنرل نے این ایف سی کی تشکیل کا نیا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کی درخواست پر سماعت کی۔ٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل کا نیا نوٹیفکیشن عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلا نوٹیفکیشن غیر موثر ہو گیا،اب یہ نوٹیفکیشن آن فیلڈ ہے، مشیر خزانہ کو نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن میں شامل نہیں کیا گیا.

قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف ٹی او آرز میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، پرانے مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے نوٹیفیکیشن پر مجھے بھی اعتراض تھا۔

جسٹس عامرفاروق نے درخواست گزار سے کہا کہ جس نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا وہ حکومت نے واپس لے لیا تھا ، آپ نے اپنے کیس میں جو استدعا کی اس پر عمل ہو گیا، کمیشن کے نئے نوٹیفکیشن کے بعد آپ کی درخواست غیر موثر ہوگئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کی درخواست نمٹا دی۔

لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ہمارا اعتراض تھا کہ ہم سے مشاورت کے بغیر مالیاتی کمیشن تشکیل دیا گیا، ہماری یہ کامیابی ہے کہ حکومت کو ہم نے آئین کے تحت کام کرنے پر مجبورکیا۔

عدالت نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف ن لیگ کے انجینئر خرم دستگیر کی درخواست نمٹا دی گئی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے حفیظ شیخ کی کمیشن میں شمولیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ پرانے کمیشن میں حفیظ شیخ سمیت 11 ممبران شامل تھے۔