وفاقی حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا 42 واں اجلاس 6 اگست کو طلب کرلیا،وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔
چاروں صوبائی وزرااعلیٰ اجلاس میں شریک ہوں گے،وفاقی وزرا، اٹارنی جنرل اوراعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے
مشترکہ مفادات کونسل 8 نکاتی ایجنڈے پرغورکرے گی،اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔
لوئرپورشن چشمہ کنال کا پنجاب کوکنٹرول دینے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے،کورونا وائرس کے خلاف قومی سطح کی حکمت عملی پرغورہوگا۔