نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو
نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو

نیپرا نے کے الیکٹرک کو لوڈ شیڈنگ کا ذمے دار قرار دیدیا

نیپرا کی طرف سے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے کراچی میں ہونے والی بدترین لوڈ شیڈنگ کا ذمے دار کے الیکٹرک کو قرار دیتے ہوئے شوکازنوٹس جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک کیخلاف شکایات پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ اتھارٹی کو پیش کر دی اور رپورٹ کاجائزہ لینے کے بعد نیپرا نے مزید کارروائی کافیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ابتدائی طور پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے شہر قائد میں بجلی فراہم کرنے کی ذمے دار کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سےاوورلوڈشیڈنگ اوردیگرعوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عوامی سماعت کی تھی۔
سماعت کے بعد نیپرا نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے کے الیکٹرک ہیڈآفس کا دورہ اور پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عوامی شکایات بھی سنی تھیں۔کراچی میں اووربلنگ کی بڑھتی شکایات کے پیش نظر گورنر ہاس کی جانب سے چیئرمین نیپرا کو خط ارسال کیا گیا تھا۔

خط کے مطابق کے الیکٹرک کے حوالے شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں، عام عادمی کیلیے بجلی کا بل ایک ڈرانے خواب کی طرح ہوگیا ہے۔خط میں لکھا گیا تھا کہ کے الیکٹرک لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے لوگوں سے ادائیگی کا مطالبہ کرتی ہے،گھریلو صارفین کے علاوہ صنعتی اور کمرشل صارفین نے بھی اوور بلنگ کے حوالے سے شکایات درج کرائی ہے۔