چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ نیب غیر قانونی ادارہ ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب کے رہنے کا جواز نہیں،چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اورگھرجائیں۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ نیب صرف مخالفین کے خلاف استعمال ہورہی ہے،بلاتفریق احتساب کے لیےسیاسی جماعتوں کوقانون سازی کرنی چاہیے۔
بلاول نے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلے کےبعدنیب کےرہنےکا کوئی جوازنہیں۔عدالتی فیصلےمیں واضح ہےنیب سیاسی انجینئرنگ کیلیےاستعمال ہوتاہے۔نیب کو تالالگائیں اورغیرآئینی ادارےکوبند کریں۔پہلےصرف ہم کہتے تھےاب عدلیہ نےبھی کہہ دیا۔
بلاول بھٹوزرداری نےچیئرمین نیب سےاستعفےکا بھی مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب میں شرم و حیا ہے تو استعفیٰ دے کرگھرجائیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نےکہا یہ کرپٹ ترین حکومت ہے،ہم توکہتےرہےہیں پنجاب میں کرپشن اورجادوہورہا ہے، عمران خان کاکچن چلانےکیلئے کرپشن کی جارہی ہے، حکومت کی میگااسکیمزپرنیب ایکشن نہیں لےرہا۔
انہوں نے کہا کہ کیا ہمارا موقف آج درست ثابت نہیں ہوگیا، ہم اس معاملے کو یہاں نہیں چھوڑ سکتے، پارلیمان اور جمہوری جماعتوں کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیے
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کےمیگا کرپشن پرنیب کوئی کارروائی نہیں کررہا،مالم جبہ،بلین ٹری کرپشن کا یہ لوگ جواب دینے کو تیار نہیں۔ پی ٹی آئی کے لوگ خود مانتے ہیں کہ پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے،عمران خان کا کچن چلانے کے لیے کرپشن کی جارہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات میں مختلف آپشنز پر بات ہوئی ن لیگ سے اے پی سی پرتفصیلی بات چیت ہوئی،شہبازشریف کی صحت یابی کے بعد اے پی سی ہوگی۔
بلاول بھٹونے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں ڈاکٹرزجہاد کررہے ہیں،توخان صاحب ڈاکٹرزکوان کا حق کیوں نہیں دیتے؟عمران خان صاحب طبی عملے کوآپ کی تقریروں کی ضرورت نہیں،ان کورسک الاؤنس دیںاگر سندھ حکومت الائونس دے سکتی ہے تو پی ٹی آئی حکومت کیوں نہیں دے سکتی۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے،حکومت کے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ حکومت کی کوئی ایمرجنسی نظر نہیں آرہی ہمارا کسان ایمرجنسی میں ہے،ہم توکہتے رہے ہیں پنجاب میں کرپشن اورجادوہورہا ہے،بلاول بھٹواس حکومت نے پنجاب کی زراعت کو تباہ کردیا ہے۔اگرپنجاب کی زراعت کو نقصان ہوگا توپورے پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی پراثرہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ پنجاب کی ٹیم میں اہلیت نہیں کہ وہ سب سے بڑا صوبہ چلاسکیں،پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے،غیرتربیت یافتہ لوگ حکومت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ایسے شخص سے کام لیا جائے گا جو پوچھتا تھا کہ کورونا کیسے کاٹتا ہے تو یہی حال ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے پاس وسائل موجود تھے کہ وہ دوسروں صوبوں کے مقابلے وبا سے بہتر طور پر نمٹ سکتا تھا۔