وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو ٹیلیفون کیا اوران کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی ۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بنگلہ دیش میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کیا اوراس وبا سے نمٹنے کےلیے بنگلہ دیشی حکومت کے اقدامات کوسراہا۔
دونوں رہنماوَں نے کورونا سے نمٹنے کےلیے اپنے اپنے اقدامات پربات چیت کی۔عمران خان نے قرض ریلیف کے لیے عالمی مہم سے شیخ حسینہ کو آگاہ کیا۔عمران خان نے مقبوضہ کشمیرسے متعلق پاکستان کے مؤقف سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے حالیہ سیلاب سے بنگلہ دیش میں نقصان پردکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔عمران خان نے متاثرین کی جلد بحالی اور صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے پر بھی بات کی ہے۔