صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کو مردم شماری کو منظور کرنے کاکوئی اختیار نہیں،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کو مردم شماری کو منظور کرنے کاکوئی اختیار نہیں،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کابینہ نے دہشتگردی میں جانی نقصان کا معاوضہ10لاکھ  روپے کردیا

سندھ کابینہ نے دہشتگردی میں جانی نقصان کا معاوضہ 5لاکھ سے بڑھاکر 10لاکھ  روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کراس فائرمیں عام شہریوں کی اموات پر معاوضہ 2لاکھ سے بڑھاکر 5لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اسی طرح ٹارگٹ کلنگ کی زدمیں آنے والے افراد کا معاوضہ 2لاکھ سے 5لاکھ  روپے کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ دہشتگردی میں معمولی زخمی کا معاوضہ ایک لاکھ روپے سے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں دہشتگردی میں مستقل معذور ہونے والے افراد کا معاوضہ 2لاکھ  سے 4لاکھ روپے کرنےکی منظوری دی گئی۔ دہشتگردی میں شدیدزخمی ہونے والوں کو پہلے کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا تھا، اب ایسے افراد کو 2لاکھ  ملیں گے

اجلاس میں قدرتی آفات میں جاں بحق ہونے والوں کیلیے معاوضہ ایک لاکھ سے بڑھاکر 2لاکھ  روپے کرنےکی منظوری دی گئی۔

ایسے افراد جن کا نقصان ہو ان کا معاوضہ 5ہزارسے بڑھاکر50ہزار روپے کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ نقصانات کی مختلف اقسام کا معاوضہ  2لاکھ سے بڑھا کر5لاکھ  روپے کردیا گیا۔