عدالت نے وزارت داخلہ سے میڈیکل کے طلباکے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔فائل فوٹو
عدالت نے وزارت داخلہ سے میڈیکل کے طلباکے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔فائل فوٹو

پاکستان نیوی سیلنگ کلب فوری سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان نیوی سیلنگ کلب کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان نیوی سیلنگ کلب کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ ، سی ڈی اے کے ذریعے نیوی کلب کو سیل کروائیں ، چیئرمین سی ڈی اے اور سی ڈے اے بورڈ ممبران حلف نامے بھی جمع کروائیں ۔

عدالت کا کہناتھا کہ کیوں نہ مبینہ غفلت پر سی ڈی اے کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کی جائے ، کس اتھارٹی کے تحت پاکستانی نیوی کمرشل پروجیکٹ چلارہی ہے، آئندہ سماعت پر مطمئن کیا جائے ۔ عدالت نے پاکستان نیوی کلب کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا بھی حکم جاری کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ اسلام آباد زمین کا الاٹمنٹ لیٹر کہاں ہے ، کلب سیل نہ کیا گیا تو آئندہ سماعت پر سیکریٹری کابینہ پیش ہوں۔