عمان میں عید الاضحی کے باعث 15 روزکے کرفیواورلاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، تمام شہروں میں شام 7بجے سے صبح 6بجے تک کرفیو ہوگا۔
عمان کی نیوزایجنسی کے مطابق سلطنت عمان میں عیدالاضحی کے دوران 25 جولائی سے 8 اگست تک شہروں کے درمیان سفرپر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران تمام کمشنریوں اور شہروں کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا، تمام شہروں میں شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو ہوگا۔ اس دوران تمام کاروباری و عوامی مراکز بند رہیں گے۔