حفاظتی تدابیر سے کرونا وائرس میں بتدریج کمی آنے لگی۔ کورونا مزید 32 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار709 ہوگئی۔ پاکستان میں مہلک وائرس کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار191 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 763 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 91 ہزار 129، سندھ میں ایک لاکھ 15 ہزار213، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 753، بلوچستان میں 11 ہزار517، گلگت بلتستان میں ایک ہزار896، اسلام آباد میں 14 ہزار 722 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار961 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 17 لاکھ 99 ہزار290 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 408 نئے ٹیسٹ کیے گئے،اب تک 2 لاکھ 13 ہزار175 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 382 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 709 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 100، سندھ میں 2 ہزار 60، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 158، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 45 اور آزاد کشمیر میں 48 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔