پیرکے روزعید کا تیسرا روزہو گا جس کی چھٹی نہ دینے کا فیصلہ ہواہے۔فائل فوٹو
پیرکے روزعید کا تیسرا روزہو گا جس کی چھٹی نہ دینے کا فیصلہ ہواہے۔فائل فوٹو

وفاقی حکومت کاعید الاضحی پرتین چھٹیاں دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیاہے تاہم ابھی باضابطہ اعلان باقی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر3 دن کی تعطیلات دینے کا فیصلہ ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں جمعہ،ہفتہ اوراتوارکی ہوں گی تاہم یہاں قابل ذکرامر یہ ہے کہ پیرکے روزعید کا تیسرا روزہو گا جس کی چھٹی نہ دینے کا فیصلہ ہواہے۔
وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ لاک ڈاﺅن سے کاروبار کی بندش اور معاشی مسائل کے پیش نظرکیا گیاہے۔