پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید
پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید

بلاول کو اتنا خوف ہے،ایوان سے ہی بھاگ گئے۔مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی دلیل نہ جواب، صرف بڑھکیں مارتی ہے، بلاول کو اتنا خوف ہے جواب سنے بغیر ہی ایوان سے بھاگ گئے، کیا اپنی بات کرکے نو دو گیارہ ہونا ہی جمہوریت ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اپنے دور میں کلبھوشن کا نام لینے سے کترانے والے آج ہمیں سکھا رہے ہیں، آئی سی جے میں بھارتی وکلا نے کس سیاستدان کے بیان کا سہارا لیا۔ انہوں نے کہا یہ جمہوریت کو نہیں سمجھتے، نہ جواب سننے کی ہمت ہے، خوف اتنا تھا کہ کورم کی گنتی تک پارلیمنٹ میں نہیں رکے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ بلاول این آراو کی بات کر رہے تھے، ریمنڈ ڈیوس کو کس نے واپس بھیجا، ریمنڈ ڈیوس کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، ریمنڈ ڈیوس کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر مقدمات بنے، قوم بھولی نہیں، ڈرون حملوں سے متعلق آصف زرداری نے کچھ نہیں کیا، کلبھوشن کی سرگرمیوں کو آپ نے کبھی بحث کا حصہ کیوں نہیں بنایا ؟ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو ان سے پوچھتے کلبھوشن کا نام کیوں نہیں لیتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پرچی کی بنیاد پر سیاست میں آنیوالے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، سندھ میں کیا کچھ ہو رہا ہے اس پر بلاول بھٹو بات نہیں کرتے، ایوان سے فرار نے ثابت کر دیا پرچی کی سیاست کیا ہوتی ہے ؟ بلاول ٹوئٹر ٹوئٹر کھیلتے ہیں، سندھ پر بات نہیں کرتے، بلاول کو علم نہیں پاکستان میں کیا ہو رہا ہے، بلاول کے والد کو چینی پر سبسڈی ملی۔