شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو

ٹڈی دل کے خلاف ڈرونز استعمال کریں گے۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بہت جلد ڈرون پالیسی بنائی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں 30 ڈرونزٹڈی دل اسپرے کیلیے استعمال کیے جائیں گے، ٹڈی دل کے خلاف ڈرونز ہراول دستہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر وے کی سرویلنس کے لیے ڈرونز استعمال ہوں گے جس سے پٹرول کی بچت بھی ہو گی۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کی روک تھام کیلیے ڈرونز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔