پشاوربس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) منصوبے کے پرکام کرنے والے مزدور پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرسڑکوں پرآگئے، شدید گرمی میں مزدوروں نے اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بی آر ٹی ٹریک پ احتجاج کرنے والے مزدوروں نے ڈی جی پی ڈی اے اور ٹھیکے دار کے خلاف نعرے لگائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا جیسی مشکل صورتحال میں بھی بی آر ٹی ریچ تھری پر کام کرتے رہے ہیں اور چھوٹی عید بغیر تنخواہ کے گزاردی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس عید پر بھی تنخواہوں کی کوئی امید نہیں۔ اس سے پہلے بھی تنخواہیں مانگنے پر100 سے زائد مزدور نکالے گئے ہیں۔
منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا تھا کہ انہیں انکا حق دینے کی بجائے کمپنی کی جانب سے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
احتجاجی مزدوروں نے تنخواہیں نہ ملنے کی صورت میں عید کے روز بی آر ٹی ٹریک پر دھرنے اور خود سوزی کی دھمکی دی ہے۔