دھند کم ہونے پرتحقیقات کی جائیں گی کہ فالٹ کہاں پرآیاہے ۔فائل فوٹو
دھند کم ہونے پرتحقیقات کی جائیں گی کہ فالٹ کہاں پرآیاہے ۔فائل فوٹو

وزیر توانائی نے کراچی کو سب سے سستی بجلی دینے کا دعویٰ کردیا

وزیر توانائی عمرایوب نے کراچی کے شہریوں کو فراہم کی جانیوالی بجلی ملک میں سب سے ے سستی قراردیدی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکراسد قیصرکی زیرصدارت شروع ہوا، اس دوران وقفہ سوالات میں شاہدہ رحمانی کے کے الیکٹرک سے متعلق سوال پرجواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرعمرایوب نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 500 کے وی گرڈ بنانے کا کہا ہے، ہم ساڑھے 8 سو میگاواٹ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے دے رہے ہیں، کے الیکٹرک نے بروقت آئل نہ منگوایا ہم نے انہیں سہولیات فراہم کی۔

وزیر توانائی نے کراچی کے شہریوں کو فراہم کی جانیوالی بجلی ملک میں سب سے سستی قراردیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف پاکستان کے نیشنل ٹیرف سے ساڑھے تین روپے کم ہے،اس ٹیرف کو ہم نے ریشنلائزکرنا ہے جبکہ کے الیکٹرک میں سندھ کے ممبرنے سفارش کرکے کے الیکٹرک کے جرمانے کم کرائے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کراچی الیکٹرک پر نیپرا نے بتایا کہ انہوں نے گرڈ سسٹم پرانوسمنٹ نہیں کی، گزشتہ اتنے ادوارمیں سسٹم پرکسی نے کام نہیں کیا، ہماری توجہ دیہی علاقوں اورشہروں میں ٹرانسفارمر مہیا کرنا ہے، کے الیکٹرک کا ایل این جی پلانٹ اگلے سال آئے گا جس سے بہتری آئے گی جبکہ این ٹی ڈی سی کے لوگوں کو مبارکباد کہ کل 23 ہزار300 میگاواٹ ٹرانسمیشن لائن میں گئی جو تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

بعد ازاں اسپیکراسد قیصرنے وزیرتوانائی کو پورے پاکستان میں سسٹم کی بہتری کی فزیبلٹی بنانے کی ہدایت کی۔