قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔ بل مشیر پارلیمانی اموربابراعوان نے پیش کیا۔اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خارجہ کی تقریرکے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کیا، شور شرابے پر حکومتی ارکان کھڑے ہوگئے، ایوان مچھلی بازاربن گیا۔ شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بولنے نہ دیا گیا تو کوئی بھی نہیں بولے گا، مراد سعید کھڑا ہو تو سب بھاگ جاتے ہیں۔

قبل ازیں لیگی رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وزیر خارجہ نے نیب بل پر رنگ بازی کی، شاہ محمود قریشی نے تمام حدیں پار کیں، تاثر دیا گیا کہ اپوزیشن نیب زدہ ہے اور قانون میں خرابی کی کوشش کر رہی ہے، خیبرپختونخوا جنت کا ٹکڑا اور وہاں فرشتے رہتے ہیں، سب ایماندار ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا نیب قوانین ڈرافٹ سے ان کی نیتیں پتہ چلتی ہیں، وزیر خارجہ لوگوں سے 5، 5 ہزار روپے کی گڈیاں پکڑتے ہیں، بعض لوگ سیاسی ورکر کے نام پر دھبہ اور توہین ہیں، وزیر خارجہ کل تقریر نہ کرتے تو ہمیں جواب نہ دینا پڑتا، رانا ثنا اللہ پر 20 کلو منشیات ڈال دی گئی، یہ روایت بند کرنا چاہتے ہیں۔