ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 27 مریض انتقال کرگئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 5892 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسزاوراموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1063 کرونا کیسز سامنے آئے، جب کہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 27 مریضوں نے دم توڑا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 5892 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار288 ہے، اب تک 2 لاکھ 44 ہزار883 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 1179 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 21 ہزار 256 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 31 ہزار 102 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھرکے 734 اسپتالوں میں کرونا کے 25,513 مریض زیرعلاج ہیں۔