سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر3 سرکاری چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔
اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 31 جولائی سے 2 اگست تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیاں دینے کا اعلان کیا تھا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ پر31 جولائی سے 2 اگست (جمعہ، ہفتہ اور اتوار) کو سرکاری عید تعطیلات ہوں گی جبکہ عید کے تیسرے روزچھٹی نہیں ہوگی۔