بیماری پرسیاست نہ کی جائے۔فائل فوٹو
بیماری پرسیاست نہ کی جائے۔فائل فوٹو

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے سیکیورٹی کونسل ترمیمی بل منظورکرلیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سیکیورٹی کونسل ترمیمی بل منظورکرلیا،فاروق نائیک کی تجویزکردہ ترمیم کوبھی متفقہ طورپرمنظورکرلیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سینیٹر جاوید عباسی کی زیرصدارت سینیٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کااجلاس ہوا،جس میں انسداددہشتگردی ترمیمی بل اوراقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل ترمیمی بل پرغورکیاگیا،سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ 2 اہم بلز ہیں جن پربات ہونی ہے ہماری پاس ٹائم مختصرہے۔

اسپیشل سیکریٹری خارجہ معظم نے اقوام متحدہ سیکیورٹی بل پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایشیاپیسفک گروپ اورایف اے ٹی ایف نگرانی کررہا ہے ،وہ سمجھ رہے ہیں ڈومیسٹک قانون میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے، ایف اے ٹی ایف کی ہدایات پرعملدرآمد کیا جارہا ہے، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل بل میں بعض نقائص کی نشاندہی کی گئی تھی ۔