مکہ مکرمہ میں مناسک حج کی ادائیگی کا آغازہوگیا۔لبیک اللھم لبیک، مکہ مکرمہ میں مناسک حج کی ادائیگی جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں عازمین وادی منی پہنچ گئے، حج کا سب سے بڑا رکن وقوف عرفہ آج ادا ہوگا۔
حج کا سب سے بڑا رکن وقوف عرفہ آج ادا ہوگا۔ عازمین فریضہ حج کے پہلے روز مکہ مکرمہ سے 7 کلومیٹر دور وادی منی پہنچ گئے، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات اورحفاظتی تدابیراختیارکی گئی ہیں۔
عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کر رہے ہیں جبکہ حج کا سب سے بڑا رکن وقوف عرفہ آج ادا ہوگا۔ کورونا کی وجہ سے اس بار صرف سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں اور سعودی شہریوں کو ہی حج کی اجازت دی گئی تھی۔
70 فیصد عازمین حج غیر ملکی ہیں جو سعودی عرب میں ہی مقیم تھے جن میں مملکت میں مقیم پاکستانیوں کی بھی کثیر تعداد شامل ہے۔