کلبھوشن کے حوالے سے ابھی تک بھارت کاجواب موصول نہیں ہوا۔فائل فوٹو
کلبھوشن کے حوالے سے ابھی تک بھارت کاجواب موصول نہیں ہوا۔فائل فوٹو

کلبھوشن کیلیے قانونی نمائندہ مقررکرنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

حکومت کی کلبھوشن کیلیے قانونی نمائندہ مقررکرنے کی درخواست سماعت کیلیے مقررکردی گئی،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ تشکیل دیدیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ3 اگست کو کلبھوش قانونی نمائندہ کیس کی سماعت کرے گی، درخواست میں سیکریٹری دفاع اورجج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو کو فریق بنایاگیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیاہے کہ دہشتگردکلبھوشن جادیو نے سزا کیخلاف درخواست دائرکرنے سے انکار کیا،کلبھوش جاویو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقررنہیں کرسکتا، بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بھارتی دہشتگردکلبھوشن جاویوکیلیے قانونی نمائندہ مقرر کرے،عدالت حکم دے تاکہ آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمے داری پوری ہو۔