خیانت اورناپ تول میں کمی کی وجہ سے اللہ کاعذاب آتاہے،فائل فوٹو
خیانت اورناپ تول میں کمی کی وجہ سے اللہ کاعذاب آتاہے،فائل فوٹو

کروناآزمائش ہے،اللہ ہی نجات دلائےگا۔خطبہ حج

حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے موقع پرمیدان عرفات میں روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ کرونا آزمائش ہے اللہ ہی اس سے نجات دلائے گا،ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی اللہ نے ہمیں اس آزمائش میں ڈالا۔وباپھیل جائے توانسان کودوسرے علاقے میں نہیں جاناچاہیے اورزیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کرنا چاہیے۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہاکہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور وہ واحد ہے، اللہ کےسوا کوئی شریک نہیں، اللہ شرک کرنیوالے کی زندگی کے تمام اعمال کوضائع کردیتاہے۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے تقویٰ اختیارکرنے پر زور دیا اور کہا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرنی چاہیے اور صرف اسی سے مدد مانگنی چاہیے، اللہ کا ارشاد فرمایا کہ میری عبادت کرو اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی بنا کر بھیجا ہے۔

خطبہ حج میں شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ اللہ اپنے بندوں کا امتحان لیتا ہے اوراگر وہ آزمائش میں پورے ہوجائیں تو اللہ کی جانب سے انہیں نوازا جاتا ہے۔مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن میں اللہ نے ارشاد فرمایا کہ تم میرے نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کاشکر ادا کرتے ہیں جس نے انسانوں کونعمتیں بخشیں، حضورﷺ نے اپنی زندگی خیرکی دعوت کیلئے وقف کی، جوکچھ زمین اورآسمان میں ہے سب اللہ کاہے، تم لوگوں کوتقویٰ کی نصیحت کی جاتی ہے،تقویٰ اختیارکرنیوالے کی ہرتنگ دستی دورکردی جاتی ہے،جوکچھ آسمانوں اورزمینوں میں ہے سب اللہ کی ملکیت ہے،جوآدمی خلوت اورجلوت کوایک جیسابنادیتاہے وہ اللہ کامحبوب بن جاتاہے، اللہ کی عبادت کروجس نے تمہیں اورتم جیسے لوگوں کوپیداکیا،آج بہت بڑی تعدادمیں انسان اللہ کی بندگی سے غافل نظرآتے ہیں، آپﷺ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں،آپﷺ کے بعدتاقیامت کوئی رسول نہیں آسکتا، اللہ تعالیٰ نے دین کوکامل اورمکمل کردیا۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ سیدھے راستے پر چلنے والوں کیلیے نجات ہے،نبی کریمﷺ نے مسلم امہ کوایک جسم کی مانندقراردیا،اللہ نے انسانوں اورجنات کو اپنی عبادت کیلیے بنایا، اللہ کی توحیداور وحدانیت کومضبوطی سے پکڑناچاہیے، اللہ تعالیٰ شرک کوپسندنہیں کرتا، اللہ تعالیٰ نے صبرکرنیوالوں کوبشارت دی ہے۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ماں باپ کیساتھ حسن سلوک کامعاملہ کریں، اللہ تعالیٰ کےساتھ ساتھ والدین کے حقوق بھی اداکرنے چاہئیں،رشتہ داروں کےساتھ صلح رحمی سے پیش آئو ، ہمیشہ سیدھی اورصاف بات کیاکریں،اللہ تعالیٰ نے عدل اوراحسان کاحکم فرمایا ہے، اپنی بیویوں کیساتھ حسن سلوک کیساتھ پیش آئو، ناحق قتل پراللہ کاغضب نازل ہوتا ہے۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہاکہ مسلمان اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھام لیں، اے لوگو !اللہ کی کائنات اوراس کے نظام پربار بارغورکرو،لوگ امانتوں کوان کے حقداروں تک نہیں پہنچارہے ،اگر کوئی تنازع پیداہوجائے توہمیں اللہ اوررسول کی طرف پلٹ جاناچاہیے، بعض ایسے لوگ ہیں جوناپ تول میں کمی کرتے ہیں،خیانت اورناپ تول میں کمی کی وجہ سے اللہ کاعذاب آتاہے، اللہ نے صلح کرانے پرزوردیا ہے، بیشک اللہ کی رحمت احسان کرنیوالوں کے قریب ہے۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہاکہ کرونا  وبا اگرآزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلئ ہیں،اللہ ہی اس سے نجات دلائے گا،وباپھیل جائے توانسان کودوسرے علاقے میں نہیں جاناچاہیے،جس وقت انسان نمازکیلیے کھڑاہوتوطہارت اورپاکیزگی کاخیال رکھے، مسلمان کاعقیدہ ہوناچاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہی وباسے نجات دلائےگا، کچھ لوگ حرام چیزوں کااستعمال کرتے ہیں،اس وجہ سے بھی وباآتی ہے، جہاں وبا پھیل جائے وہاں باہرسے کوئی بندہ داخل نہ ہو، جولوگ اللہ کی حدودکوتوڑتے ہیں ان کیلیے دنیااورآخرت میں عذاب ہے۔