ہم مظاہروں اور دھرنوں سے ساری عمر بھی ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔فائل فوٹو
ہم مظاہروں اور دھرنوں سے ساری عمر بھی ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔فائل فوٹو

اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ،اپوزیشن منظوری میں ساتھ نہ بھی دیتی تو مشترکہ اجلاس میں منظورکرا لیتے ،اپوزیشن این آراو مانگتی ہے جو کسی صورت نہیں دیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،وزیراعظم عمران خان نے ارکان کو اپوزیشن کوٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خا ن نے کہاکہ اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ،اپوزیشن منظوری میں ساتھ نہ بھی دیتی تو مشترکہ اجلاس میں منظورکرا لیتے ،اپوزیشن این آراو مانگتی ہے جو کسی صورت نہیں دیں گے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے منشور سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ،ہم اپنے منشور سے پیچھے ہٹے تو تباہی ہو گی، وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو ایوان میں بھرپور فعال ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے ایم این ایزکی طرح دیگرارکان بھی فعال ہوں ۔وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خواجہ آصف پر تنقیدبھی کی۔