عیدالاضحیٰ پردہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، راجن پورکے علاقے عربی ٹبہ روجھان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق راجن پورکے علاقے ٹبہ روجھان میں دہشت گرد بڑی کارروائی کیلیے جا رہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے روکنے کی کوشش پردہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں سے 10 سے 15 کلو وزنی بم اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد 10 نومبر 2019 کو سیکیورٹی فورسز پرحملے میں ملوث تھے جس میں سیکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید ہوئے تھے، دہشت گردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ان کی شناخت سمیت دیگر ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔