شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات کیلیے ٹیم تشکیل
ایف آئی اے کی11 رکنی تحقیقاتی ٹیم جعلی طور پر چینی کی افغانستان برآمد کرنے کی تحقیقات کریگی، ٹیم منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کریگی۔
ملز نے گٹھ جوڑ سے یوٹیلٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کیا۔فائل فوٹو
شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ایکشن کیلیے معین مسعود کی سربراہی میں ایف آئی اے کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی گئی۔
واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنراسٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اورتین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگرکمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔
ط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں ذمے داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا۔