گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو

 پاکستان میں کورونا وائرس میں واضع کمی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اور اموات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے بھی کافی حد تک حکومتی ایس او پیز پرعمل درآمد دیکھنے میں آ رہاہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے عید پرلگائے جانے والے لاک ڈاﺅن میں تین روز نرمی کرتے ہوئے آج سے ہی کاروبارکی اجازت دیدی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 11 ہزار26 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 330 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار29 ہو گئی تاہم 8 افراد جان کی بازی ہارگئے اوراموات 5 ہزار984 ہو گئی ہیں ۔کورونا وائرس کو اب تک دو لاکھ 48 ہزار 873 افراد شکست دے چکے ہیں جبکہ ایک ہزار38 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 486 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 93 ہزار197 ، کے پی کے میں 34 ہزار 223، بلوچستان میں 11 ہزار 774 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 76 ، آزاد کشمیر مین دو ہزار 93 اور گلگت بلتستان میں 2180 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 2224، پنجاب میں 2148، کے پی کے میں 1202، اسلام آباد میں 165، گلگت بلتستان میں 55، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

کورونا وائرس کو سب سے زیادہ شکست دینے والے افراد کا تعلق سندھ سے ہے جہاں تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 6 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 82 ہزار 563، کے پی کے میں 29 ہزار 15، اسلام آباد میں 12 ہزار 678، گلگت بلتستان میں 1779، بلوچستان میں 10 ہزار 189 اورآزاد کشمیر میں 1643 افرادصحت یاب ہو چکے ہیں۔