پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جنرل افضل کےبیان نےگندم کوبھوسی سے الگ کردیا،چیئرمین این ڈی ایم اےکہہ چکےہیں کہ کراچی کااصل مسئلہ نالوں پرتجاوزات ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یہ پہلےدن سےسندھ حکومت کی پوزیشن ہے،سندھ حکومت ہرقسم کے تعاون کے لیے تیار ہے،جنرل افضل کےبیان نےگندم کوبھوسی سے الگ کردیاہے،چیئرمین این ڈی ایم اےکہہ چکےہیں کراچی کااصل مسئلہ نالوں پرتجاوزات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہی میرا بیان تھا جس کو لیکر میڈیا کے کچھ حلقوں نے سندھ حکومت کی تذلیل کی تھی، آج جنرل افضل کے اس بیان نے اُن سب کو شرمندہ کردیا اور ہمیں سرخرو کیا،تصویریں جھوٹ نہیں بولتی،کہاں ہیں آپ سب آج؟ہم کچھ کہیں گے تو بُرا مان جائیں گے،پروردگار پاکستان کے ہر شہری کی حفاظت کرے اور ہمیں اس ملک کے بہترین مفاد میں سچ بولنے کی ہمت عطا کرے۔
ایک سوال کے جواب میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کابچےسےلیکر بزرگ تک آزمائش اور مشکل کےہرلمحےمیں اپنےکشمیری بھائیوں کی جہدوجہد آزادی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انڈین ریاستی مظالم سے مقبوضہ کشمیر کے جذبہ آزادی کوشکست نہیں دے سکتی۔